
اسے کہتے ہیں چوری اور سینہ زوری۔ بھارتی اینکر نے تبلیغی جماعت کو "طالبانی جماعت” قرار دیدیا اور جب نشاندہی کی گئی تو مسلسل سفید جھوٹ بولتا رہا۔۔
Look at the mindset, &!arrogance &safed jhoot. pic.twitter.com/Smc3srntx9— shahid siddiqui (@shahid_siddiqui) April 2, 2020
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اینکر تبلیغی جماعت کے اراکین کو "طالبانی جماعت” کے اراکین کہہ کر بلاتا رہا جب تبلیغی جماعت کے ایک رکن نے نشاندہی کی اور سوال کیا کہ آپ نے تبلیغی جماعت کو طالبانی جماعت جان بوجھ کر کہا ہے یا غلطی سے؟
جس پراینکر کھڑے پیر مکر گیا اور جھوٹ بولتا رہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، میں نے تو اس لفظ کا استعمال ہی نہیں کیا۔
بھارتی اینکر تبلیغی جماعت کے رکن کو دھمکی آمیز انداز میں کہتا رہا کہ میرے منہ میں الفاظ مت ڈالیں اگر ڈالیں گے تو پریشانی ہوگی۔ میں نے طالبانی جماعت کا لفظ استعمال نہیں کیا ، اپنے کان کا علاج کروائیے۔
جس پر تبلیغی جماعت کے رکن نے کہا کہ ایسا کریں اپنے پروڈیوسر کو کہہ کر کلپ چلالیں جس پر اینکر نے کلپ چلانے سے انکار کردیا اور اپنے جھوٹ پر ڈھٹائی سے قائم رہا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں