ٖ ضلع چکوال کے دیگر علاقوں کی طرح ڈھڈیال میں بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال (ڈاکٹر زاہد چوہدری سے)   کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج بروز جمعہ چکوال کی انتظامیہ کے حکم پر ضلع چکوال کے دیگر علاقوں کی طرح  ڈھڈیال میں بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن رہا۔

 سبزی,  فروٹ,  کریانہ سٹور اور دودھ دہی والی دکانیں بھی بند رہیں صرف میڈیکل سٹور اور پٹرول پمپ کھلے رہے جبکہ دیگر تمام دکانیں مکمل طور پر بند رہیں, نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی رہی۔

 ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال سب انسپکٹر ملک اختر زمان ذاتی طور پر چیکنگ کے لیے دیگر عملہ کے ہمراہ گشت کرتے رہے .۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top