ٖ ایم این اے چکوال سردار ذوالفقار دلہہ کا دورہ احساس پروگرام ڈھڈیال وائس آف چکوال (VOC)

ڈھڈیال  (ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) ایم این اے چکوال سردار ذوالفقار دلہہ نے ڈھڈیال احساس پروگرام سینٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو ڈھڈیال کا دورہ کیا اس موقع پر پیر وقار حسین کرولی اور  پی ٹی آئی ڈھڈیال کے صدر سیٹھ عدیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ ایم این اے چکوال سردار ذوالفقار دلہہ نے ڈھڈیال احساس پروگرام سینٹر کا دورہ کیا اور احساس پروگرام سینٹر پر موجود امداد لینے کے لیے آنے والی خواتین سے ان کے مسائل کے حوالے سے معلومات لیں اور احساس پروگرام کے سینٹر پر کام کرنے والے عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے اور سب کو پورے پیسے ملنے چاہئیں  ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ نے کہا کہ احساس پروگرام میں سب سے پہلے بے نظیر انکم سپورٹ کے رجسٹرڈ لوگوں کو امداد دی جا رہی ہے چونکہ یہ لوگ پہلے سے رجسٹرڈ ہیں اس لیے ان کو پہلے امداد مل رہی ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی احساس پروگرام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چند دن میں احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی امداد بھی شروع ہو جائے گی اور ایسے تمام خاندانوں کو جو کہ حقدار ہیں ضرور امداد ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے  وہیل چیئر فراہم کر دی جائیں گی تا کہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 انہوں نے کہا کہ زکوات کی رقومات کی وصولی کے لیے ایزی پیسہ شاپس کھلوانے کے لیے بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ زکوات کے تحت آنیوالی امداد احساس پروگرام سینٹر ڈھڈیال سے بھی وصول کی جا سکتی ہیں۔

اس موقع پر پیر وقار حسین کرولی,  سیٹھ عدیل صدر پی ٹی آئی ڈھڈیال اور مقامی پولیس کے ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال کے علاوہ مقامی صحافی بھی موجود تھے.۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top