ٖ لاک ڈاؤن کا اثر یا کچھ اور اب بندر بھی پتنگ بازی کرنے لگے وائس آف چکوال (VOC)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دہلی میں بندر پتنگ اڑانے  لگے، یوں تو لاک ڈاؤن میں تمام شہری ہی گھروں میں قید ہیں لیکن اس اذیت بھرے دور میں ایک بندر نے اچھی مصروفیت ڈھونڈ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندر چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی میں مصروف ہے، جبکہ لوگ اس کی تعریف میں قصیدے بیان کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور لوگ اس پر زبردست قسم کے تبصرے کے ساتھ ساتھ بندر کی مہارت کو بھی سراہ رہے ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top