ٖ اپنی موت سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے کیا کہا تھا؟ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


"مجھے یقین ہے اب میں ہار گیا ہوں، دیکھو ! اماں مجھے لینے آئی ہیں”عرفان خان کے آخری الفاظ

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار عرفان خان کو اپنی والدہ کی موت کا شدید صدمہ تھا اور وہ آخری وقت تک اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے رہے جن کا صرف تین روز قبل انتقال ہوا لیکن وہ جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار نے انتقال سے کچھ لمحہ قبل اپنی اہلیہ سے آخری گفتگو میں کہا کہ دیکھو! ماں مجھے لینے آئی ہیں۔

عرفان خان نے سکائپ کے ذریعے والدہ کا آخری دیدار کیا تھا اور پھر تین دن بعد یعنی کل خود کی بھی طبیعت بگڑ گئی، اور وہ ہسپتال داخل ہو گئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان خان نے کل 29 اپریل کی صبح اپنی اہلیہ اور صاحبزادے بابیل کو کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال بلایا اور اپنی بیوی سوتاپا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دیکھوں اماں میرے کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس بیٹھی ہیں اور مجھے لینے کے لیے آئی ہیں‘۔

اپنی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے عرفان خان نے کہا "مجھے یقین ہے کہ اب میں ہار گیا ہوں” اس وقت کمرے میں انکے ڈرائیور اور مینیجر بھی موجود تھے۔

اپنی اہلیہ سے گفتگو کے دوران عرفان خان کی طبیعت خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے بعد اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹر کے مطابق عرفان خان کی بڑی آنت کولون میں انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ 53 سالہ اداکار کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عرفان خان میں 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی، بعد ازاں وہ اپنا علاج کرانے کے لیے امریکا چلے گئے ۔انہوں نے ہندی میڈیم، لنچ باکس، مقبول، رائٹ یا رونگ، آن، بلوباربر، پیکو سمیت متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top