![]()
شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کا قتل : قابل اعتراض ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم عمر ایاز عدالت میں پیش۔
ملزم عمر ایاز نے لڑکیوں کی ویڈیو بنانے کا اعتراف جج کے سامنے کر لیا۔ ملزم نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دوست فدا حسین کے موبائل فون سے ان لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کے قتل کا ملزم ان کا چچا زاد بھائی پولیس کی حراست میں ہے، جس نے لڑکیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پولیس کے مطابق ایک سال قبل عمر ایاز نامی شخص نے دونوں بہنوں کی ویڈیو بنائی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
دونوں لڑکیوں کے قتل کے بعد واقعے کا معلوم ہونے پر ملزم عمر ایاز واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن اب اس گرفتاری دیدی اور جج کے سامنے ویڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا ۔
واضح رہے کہ لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائیوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے 14 مئی کو قتل کر دیا تھا۔ گڑیوم میں غیرت کے نام پرقتل کی گئیں لڑکیاں کزن تھیں جن کی عمریں 16 اور 18 سال تھیں۔
لڑکیوں کے اہلِ خانہ ان کی میتیں آبائی علاقے جنوبی وزیرستان لے گئے تھے جہاں ان کی تدفین کر دی گئی تھی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں لڑکیوں کے والد اور چچازاد بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں