
راولپنڈی:ذرائع کے مطابق31مئی کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے یا نہیں ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر اعظم کاشف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا ابھی کنفرم نہیں ہے کہ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے یا نہیں۔
جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے بتایا کہ ان کے علم میں نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور نویں کے جاری امتحانات جو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردئیے گئے تھے۔جون میں لینے کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے۔ امتخانی شیڈول تیار کیا جارہا ہےجو امتخانات ہوگئے تھےوہ دوبارہ نہیں لئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ وائرس پھیلائو کی صورتحال کو دیکھ کرکیا جائے گا۔اس وقت راولپنڈی میں اوسط روزانہ تیس چالیس کورونا پازیٹیو مریض رپورٹ ہورہےہیں۔ان حالات میں اگر 31مئی تک بہتری نہ آئی تو کارروباری نرمی تو شائد ممکن ہو لیکن تعلیمی ایمرجنسی برقرار رہے گی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں