سیالکوٹ میں دلخراش واقعہ۔۔۔ بیٹے نے ماں باپ سمیت سات افراد کو جلا ڈالا۔۔۔ پٹرول چھڑک کر جلانے کا واقعہ ڈسکہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق میں سیالکوٹ کے نواحی علاقے ڈسکہ میں ایک بدبخت بیٹے نے آوارہ گردی سے منع کرنے پر گھر میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور اپنے ماں باپ، بھائیوں سمیت 7 افراد کو جلا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق امیرحمزہ نامی نوجوان کو والدین آوارہ گردی سے منع کرتے تھے۔ والد نے آوارہ گردی پر ڈانٹا تو بیٹے نے طیش میںآکرکمرے میں لیٹے ہوئے اپنے والدین بہن بھائیوںسمیت سب پرپٹرول چھڑک کرآگ لگادی اورباہرسے دروازہ بند کردیا، دروازہ بندہونے کی وجہ سے کمرے مٰیں موجود 7 اہل خانہ چیخ وپکار کرتے رہے اور زندہ جل گئے۔
پولیس کی حراست کے دوران امیرحمزہ نے کہا کہ ایک ہی کمرے میں سب سوتے تھے میں، کنڈی لگاکرسب کو جلا دیا ایک بہن اورایک بھائی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔
واقعہ پر محلے میں موجود لوگ بھی اشکبار تھے، ایک محلے دار نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے ایک بھائی نے حال ہی میں قرآن مجید حفظ کیا تھا، بہت پیارا تھا، اس سفاک شخص نے اسے بھی جلادیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق امیرحمزہ نامی نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس کیوالد گرامی پھیری کرتا تھا، اس کے والد نے بار بار اس کو سمجھایا لیکن مجھے اس بات پربہت زیادہ غصہ آتا تھا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں