ٖ ایم پی اے کی گاڑی پر” 8 دن باقی ” لکھنے پر غریب چرواہا جیل پہنچ گیا وائس آف چکوال (VOC)

چرواہے کو ایم پی اے کی گاڑی پر 8 دن باقی لکھنا مہنگا پڑگیا۔۔۔۔عید کے حساب کتاب نے غریب چرواہے کو جیل پہنچادیا۔

غریب چرواہے نے ایم پی اے کی گاڑی پر "8 دن باقی” لکھا تو ایم پی اے نے دھمکی سمجھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایم پی اے کی گاڑی پر 8 دن باقی لکھنے والے چرواہے کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا

غریب چرواہے نے جس ایم پی اے کی گاڑی پر 8 دن باقی لکھا ، اسکا نام باسط صدیقی بتایا جارہا ہے اور اسکا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

ایم پی اے نے سمجھا کہ چرواہے نے یہ دھمکی دی ہے کہ تمہارے 8 دن باقی رہ گئے ہیں یعنی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ ملزم نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ وہ ایم پی اے کی گاڑی کے شیشے پر عید کا حساب کتاب کررہا تھا اور عید آنے میں کتنے دن رہ گئے ہیں اسکی گنتی کررہا تھا۔

چرواہے کو عدالت کے سامنےپیش کردیا گیا جس پر عدالت نے چرواہے کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top