![]()
چکوال(ساجدبلوچ سے)سٹی پولیس نے دو ملزمان عبدالخالق اور اسامہ سکنائے محلہ سرگوجرہ کے خلاف مدعی محمد حسیب اصغر کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان نے کل دن دیہاڑے ہمسفر ٹریولز کے باہر کلاشنکوف سے فائرنگ کی تھی اور ایک شخص پر تشدد کیا تھا۔
وقوعہ کے فورا بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف نے فوری نوٹس لیا تھا اور عوام کو یقین دلایا تھا کہ ملزمان سے کسی قسم کی کوئی رورعایت نہیں کی جائےگی۔
ایف آئی آر میں درج دفعات بتاتی ہیں کہ ڈی پی او نے عوام سے کیا وعدہ نبھایا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف اور ان کے افسران ایس ڈی پی او صدر سرکل امجد شہزاد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال منصور مظہر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے.۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں