ٖ پی آئی اے کے طیارے سے ایک سے زائد پرندے ٹکرائے،ابتدائی رپورٹ میں انکشاف وائس آف چکوال (VOC)

کراچی میں پاکستان ایئر لائن کے طیارے کو حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے کے لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد طیارے سے ایک سے زائد پرندے بھی ٹکرائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پائلٹ جہاز کو نیچے لایا جس کے بعد طیارا ایک سے زائد پرندوں سے ٹکرا گیا، اسی دوران یکے بعد دیگرے طیارے کے دونوں انجن فیل ہوگئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انجنوں میں آگ لگنے کی وجہ سے جہاز تیزی سے نیچے کی طرف آیا اورایئرپورٹ سے تھوڑے فاصلے پر ہی رہائشی علاقے میں گھروں کی بالائی منزلوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، جہاز گرنے سے قبل پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ایمرجنسی کال بھی دی تھی۔

واضح ہو کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 8303 کراچی میں ایئرپورٹ سے تھوڑے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگیا، جہاز میں 99 مسافروں سمیت 7 عملے کے افراد بھی سوار تھے جن کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top