
امیر زادہ ولد صوبہ خان 28 اپریل کو ابوظہبی سے وطن واپس آیا تھا
امیر زادہ کا انتقال ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں نہیں ہؤا
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کرونا کے متاثرہ مریض کے انتقال کی خبر بے بنیاد ہے
چکوال (عبدالغفار پارس) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں کرونا وائرس کے مریض کے انتقال کی خبر بے بنیاد نکلی،تفصیلات کے مطابق نواحی موضع فرید کسر کا رہائشی نوجوان امیر زادہ ولد صوبہ خان ابوظہبی میں زینت کمپنی میں ڈرائیور تھا اور بیرون ملک سے آنے والی خصوصی فلائٹ سے 28 اپریل کو ابوظہبی سے فیصل آباد پہنچا.
کرونا الرٹ کے باعث فیصل آباد کی ایک یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں امیر زادہ کو بھی 15 دنوں کیلئے رکھا گیا تھا جہاں اس کے کرونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ بھی نیگیٹو آئی،امیر زادہ قرنطینہ سینٹر فیصل آباد میں ہی ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا،لواحقین امیر زادہ کی ڈیڈ باڈی لینے کیلئے فیصل آباد روانہ ہوگئے ہیں اور اسکی نماز جنازہ اتوار کے روز 3 مئی کو موضع فرید کسر میں ادا کی جائے گی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں