![]()
چکوال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری)چکوال پولیس نے بین الصوبائی کار چور اور ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا, مال مسروقہ وارداتوں میں چھینی ہوئی گاڑیاں اور نقدی برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے تھانہ سٹی چکوال میں ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال امجد شہزاد اور ایس ایچ او چکوال منصور مظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں عرصہ دراز سے کار چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں جس کے لیے منصور مظہر سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال, ضمیر حسین اے ایس آئی اور تنویر اسلم اے ایس آئی تھانہ سٹی چکوال کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی کار چور گینگ کو گرفتار کر لیا.۔
کار چور گینگ نے تھانہ سٹی چکوال, تھانہ چوآسیدنشاہ, تھانہ سٹی تلہ گنگ, اور علاقہ ضلع جہلم, ضلع سرگودھا, ضلع راولپنڈی اور ضلع خوشاب میں چوری کی وارداتیں کی تھیں. ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبداللہ خان ولد فضل الرحمن سکنہ محلہ غوثیہ ڈب روڈ چکوال, محمد خان عرف محمد دین ولد عالم خان قوم پٹھان سکنہ دولتالہ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی اور محمد شاہد ولد محمد رفیق قوم قریشی سکنہ محمدی کالونی کلور کوٹ ضلع بھکر شامل ہیں جبکہ ملزمان سے برامد ہونے والے مال مسروقہ میں مندرجہ ذیل کاریں اور موٹر سائکل وغیرہ شامل ہیں. ۔
1. مقدمہ نمبر 14 مورخہ 12/1/20 بجرم 381A تھانہ سٹی چکوال میں کار مالیتی 550000 روپے ( رقم برامد)
2. مقدمہ نمبر 39 مورخہ 6/02/20 بجرم 381A تھانہ سٹی چکوال کار مالیتی 600000 روپے (رقم برامد)
3. مقدمہ نمبر 44 مورخہ 11/2/20 بجرم 381A تھانہ سٹی چکوال ویگن مالیتی 2800000 روپے برامد
4. مقدمہ نمبر 45 مورخہ 11/2/20 بجرم 392 تھانہ سٹی چکوال موٹر سائکل برامد ہنڈا ون ٹو فائیو مالیتی 100000 روپے
5. مقدمہ نمبر 41 مورخہ 4/3/20 بجرم 381A تھانہ سٹی تلہ گنگ کار برامد مالیتی 1000000 روپے
6. مقدمہ نمبر 48 مورخہ 28/2/20 بجرم 381A تھانہ چوآسیدنشاہ کار برامد مالیتی 1400000 روپے
7. مقدمہ نمبر 265 مورخہ 16/6/12 بجرم 381A تھانہ سٹی چکوال کار مالیتی 600000 روپے
8. مقدمہ نمبر 47 مورخہ 25/3/20 بجرم 381A تھانہ سٹی تلہ گنگ موٹر سائکل برامد مالیتی 32000 روپے
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف نے مزید بتایا کہ ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ رات کو موٹر سائکل پر شہر میں پھرتے تھے اور جس گلی میں گاڑی کھڑی ہوئی دیکھتے تھے گاڑی کا شیشہ توڑ کر گھر سے تھوڑا دور لے جا کر ڈائریکٹ کر لیتے تھے اور اسے چوری کر کے ڈیرہ اسماعیل خان لے جاتے تھے اور اگر واردات کے دوران گھر والے یا دائیں بائیں کسی کو موجود پاتے تو موٹر سائکل پر فرار ہو جاتے تھے اور عبداللہ خان ملزم کے گھر میں ڈب روڈ پر جا کر چھپ جاتے تھے, ۔
ملزمان نے مندرجہ ذیل واداتیں کیں. ؛
واردات نمبر 1. مورخہ 11/220 کو قمر اسلام سکنہ بھون کی ہائی ایس مالیتی 2800000 روپے محلہ ڈہوک فیروز چکوال سے چوری کی.
واردات نمبر 2 . مورخہ مورخہ 12/1/20 کو مسمی وقار حیدر سکنہ محلہ سرگوجرہ کی کار گھر کے باہر گلی سے چوری کی گئی.
واردات نمبر 3 . مورخہ 6/2/20 کو ارشد محمود سکنہ محلہ مسعود آباد کی مالیتی 10 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے.
واردات نمبر 4. مورخہ 11/2/20 عاقب جاوید سکنہ جیٹھل سے محلہ کمیٹی باغ میں اسلحے کی نوک پر ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائکل چھین کر فرار ہو گئے.
واردات نمبر 5. مورخہ 28/2/20 کو بادشاہ گل سکنہ چوآسیدنشاہ کی ٹیوٹا کرولا کار گھر کے باہر سے چوری کی.
واردات نمبر 6. مورخہ 4/3/20 کو شیر خان اعوان سکنہ تلہ گنگ کی کار ہنڈا سٹی اس کے گھر کے سامنے سے چوری کی.
واردات نمبر 7. مورخہ 16/6/10 مسمی احمد خان سکنہ محلہ گلبرگ ٹاؤن کے گھر سے ٹو ڈی کار ماڈل 1994 مالیتی 7 لاکھ روپے چوری کی.
واردات نمبر 8. مورخہ 25/3/20 کو کچہری تلہ گنگ کے باہر سے مسمی حافظ طاہر کا موٹر سائکل چوری کیا,
جبکہ ملزمان دیگر اضلاع میں بھی کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں,.۔
|
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.