ٖ لاک ڈاؤن غیر ضروری ہے،دنیا کا دماغ گھوم گیا ہے،صدربیلا روس وائس آف چکوال (VOC)


لاک ڈاؤن غیر ضروری ہے،دنیا کا دماغ گھوم گیا ہے،صدربیلا روس الیگزانڈر لوکاشنکو

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت نہیں،یہ اقدام غیر ضروری ہوگا بیلا روس کیصدر الیگزانڈر لوکاشنکو کاموقف


ایک طرف دنیا کورونا وائرس کے باعث تشویش میں مبتلا اور ہر زبان پر یہی سوال ہے کہ کورونا وائرس سے کب جان چھوٹے گی؟ کاروباری بندشیں کب دور ہوں گی؟ ملکی معیشت کب اپنے پیروں پر واپس آئے گی؟ تو دوسری جانب مشرقی یورپ میں بیلا روس میں ابھی تک کسی حکومتی عہدیدار نے لاک ڈاؤن کے بارے میں سوچا بھی نہیں۔

الیگزانڈر لوکاشنکو نے بیلا روس کیلئے بطور صدر کوئی بھی خاص احکامات جاری نہیں کیے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور اس جیسے سنگین اقدامات کرنے والے ممالک کا تو دماغ گھوم کیا ہے۔

بیلاروس میں سالانہ فوجی پریڈ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں خود صدر الیگزانڈر لوکا شنکو بھی موجود تھے۔ شرکاء بغیر کسی حفاظتی اقدام کے تقریب میں شریک تھے،پریڈ کیدوران کسی ایک فرد نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔

بیلا روس میں ہوٹل اوردکانیں معمول کے مطابق کھلی ہیں شہریوں پر کوئی اضافی پابندی نہیں لوگ عبادت گاہوں میں بھی جاتے ہیں،یہاں تک کے سالانہ فٹبال لیگ بھی معمول کے مطابق کھیلی گئی۔

صدر الیکزانڈر لوکاشنکو کا کہنا ہے کہ کوویڈ19 نامی وائرس سے اس قدر ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خطرناک نہیں ہے لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا ان کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کرنے والے ممالک کا دماغ گھوم چکا ہے۔جبکہ اعدادو شمار کے مطابق دوسری جانب ملک میں کورونا کے 24ہزار مصدقہ کیسز اور 135 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ایک اور یورپی ملک سویڈن میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا البتہ اس ملک میں سوشل ڈسٹینسنگ پر عملدرآمد ضرور کرایا جارہا ہے،مگر بیلا روس میں لاک ڈاؤن تو دور یہاں حالیہ دنوں میں حکومت نے عوام کو متحرک کرنے کیلئے صفائی مہم چلائی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بیلا روس میں اس تجربے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں کیونکہ اس ملک میں کسی بھی وبا کے پھیلنے کے دیگر ممالک سے زیادہ امکانات موجود ہیں کیونکہ یہاں سماجی فاصلاتی اصول کو چند شہری صرف رضاکارانہ طور پر اپنائے ہوئے ہیں مگر حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی،ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بیلا روس میں مریضوں کو ہسپتالوں میں رکھنا ممکن ہے مگر یہ تعداد بڑھنے کی صورت میں ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ سکتی ہے۔

بیلاروس کے ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی سامان کی بھی کمی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی درست تعداد بتانے پر بھی پابندی ہے ایک ڈاکٹر کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی ہلاکتوں کو دیگر بیماریوں کے زمرے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top