ٖ سوشل میڈیا پر گونگی بہری جواں سالہ عیسائی لڑکی کے اغوا کے واقعہ پرنوٹس وائس آف چکوال (VOC)


تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر لاہور کے علاقے ساندہ سے عیسائی لڑکی کے اغواء کے واقعہ کے حوالے سے ان کے لواحقین کی جانب سے مدد کی اپیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزارت انسانی حقوق حرکت میں آ گئی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعے کا وزارت انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا ہے، مذکورہ واقعہ کی درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی ہمارے پاس موجود ہے، تاہم اس انتہائی گھٹیا حرکت کے پیچھے چھپے محرکات کو بہت جلد بے نقاب کرتے ہوئے پکڑ لیا جائے گا”۔



خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں اقلیتوں کے لیے آواز بلند کرنے والے پیج "وائس آف پاکستان مانورٹی” نے  دو ماہ قبل گھر سے زبردستی اغواء ہونے والی گونگی بہری عیسائی لڑکی کے لواحقین کی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مدد کی اپیل پوسٹ کی تھی، جس میں اغواء ہونے والی لڑکی کی والدہ روتے ہوئے اپنی بیٹی کے اغواء کا احوال بیان کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ دو ماہ قبل میری معذور گونگی بہری بیٹی ملزمان کی جانب سے زبردستی گھر سے اغواء کر لیا گیا۔


اغواء ہونے والی لڑکی کی والدہ کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "ہم نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ بھی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کروایا لیکن پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرتی ہے اور رشوت لیکر چھوڑ دیتی ہے۔ لہذا ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہماری دادرسی کرتے ہوئے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے”۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top