![]()
چکوال (احمد خان سے )ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے کی ہدایت پر آج ڈی ایف سی چکوال محمد ارشد نے بلکسر چیک پوسٹ پرگندم کی 500بوریوں سے لدا ہوا ایک ٹرک پکڑا جو نارنگ سے اسلام آباد کی طرف آ رہا تھا ۔
بعد ازاں بکھاری کلاں میں گودام پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اخلاق اور فوڈ انسپکٹر مدثر نذر کی ہمراہی میں ریڈ کیا گیا ۔گودام کا مالک ممتاز عارف موقع پر موجود نہ تھا ۔گودام کو پنجاب فوڈ سٹف کنٹرول ایکٹ 1958 کے تحت 6/ 3 کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوے سیل کر دیا گیا اور رپورٹ تھانہ صدر کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈی ایف سی نے سہگل آباد میں اے ایف سی اخلاق کے ساتھ عزیز آٹو کے قریب ایک گھر پرپریڈ کیا جہاں50 کلو والا آٹے کا 600تھیلا سٹورکیا گیا تھا ۔ڈی ایف سی کے حکم پر اس گھر کو بھی سیل کردیا گیاہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں