
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق سے)پاکستان آرمی سے کمانڈو ریٹائرڈ راجہ محمد ارشد آف دلیل پور نے سیکورٹی فورسز کی سرخ رنگ کی شرٹ جس پر پاکستان کا پرچم جسپاں ہے پہن رکھی جب جعلی پولیس مقابلہ میں پولیس ملازمین نے گھر کے اندرگھس کر اسے بے گناہ ماردیایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا بھائی راجہ ساجد جو افواج پاکستان میں ملازم ہے اور بوقت وقوعہ وہ ریکروٹمنٹ میں اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا جسے ڈیوٹی پر مقتول ارشد کمانڈو کے قتل کی اطلاع دی گئی ۔
پولیس نے الزام لگایا کہ دونوں بھائیوں نے پولیس ریڈ پارٹی پر فائرنگ کی جس سے تین پولیس ملازمین زخمی ہوئے جو پولیس تھانہ چوآسیدن شاہ کے اہلکاروں کی جانب سے جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد کہانی نکلی جو کہ واقعات اسکے بالکل برعکس ہیں۔
ڈی پی او چکوال بن محمد اشرف نے ارشد کمانڈو کے قتل اور اس کے گھر جعلی پولیس مقابلہ پرمقتول ارشد کمانڈو کی بیوہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات اورمعاملہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست جناب ڈسٹرکٹ سیشن جج صاحب چکوال کو بھیج دی ہے ۔
یاد رہے کہ تصیل چوآسیدن شاہ مکمل پولیس اسٹیٹ بن چکی ہے اس واقعہ کے بعد تحصیل بھر کے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے کہ پولیس ملازمین کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹیں ۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں