ٖ افغانستان کا وہ گاؤں جو میزائلوں اور راکٹوں سے بنا ہے وائس آف چکوال (VOC)


افغانستان میں ایک ایسا گاؤں ہے جس کی تعمیر میں میزائل ، راکٹ اور استعمال شدہ اسلحہ کو بطور بلڈنگ مٹیریل استعمال کیا گیا ہے. افغانستان کے علاقے قزل آباد میں کئی مکانات اور دکانیں راکٹوں اور مزائلوں کے خول سے بنے ہیں. قزل آباد کے لوگ بہت زیادہ غریب ہیں اور ان کے پاس تعمیر کے لیے میٹیریل خریدنے کی طاقت نہیں ہے . اسی لیے وہ ان چلے میزائل اور راکٹ‌ اپنی تعمیرات میٍں‌استعمال کرتے ہیں،. ان میزائلوں کو چھت اور دیوار میں سپورٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں.۔

واضح رہے کہ افغانستان چار دہائیوں سے جنگ و جدل کا شکار ہے ، جہاں ہر جگہ تباہی ہے اور لوگوں کے پاس مال اسباب کی بہت کمی ہے . دوسرا اس علاقے میں اسلحہ بہت زیادہ ہے .سوویت یونین کے دور کا اسلحہ جو ناکار ہ ہے یا اس کی باقیات ہیں.جن کو بچے کھلونے کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں. لوگوں کے لیے ایسے اسلحے کا استعمال عام کاموں کے لیے عام ہے ، مہذب دنیا میں ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا، لیکن یہ افغانی ہیں. جن کی زندگی الگ ہی قسم کی ہے ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top