
چکوال(راجہ عبدالغفار سے)گزشتہ شام جنگا موڑ پر ہونے والی لرزہ خیز واردات کے نتیجے میں قتل ہونے والے عامر رشید کو آ بائی قصبہ موہری (بشارت)میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جنگا موڑ پر فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے مقتول عامر رشید کو آبائی گاؤں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں وکلاء،صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات کےعلاوہ علاقہ بھرکے معزیزین نے شرکت کی ۔
نمازِ جنازہ کےوقت ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی عامر رشید ضلع چکوال کے معروف صحافی ایڈیٹر انچیف سفیر پاکستان و ممبر چکوال پریس کلب مہران ظفر ملک کے کزن تھے۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں