![]()
غربت، فاقہ کشی، بے روزگاری ملک بھر میں بیشتر گھرانے ایسے ہیں جن کی زندگیوں میں لاک ڈاؤن نے اندھیرا کردیا ہے، ایسا ہی خاندان کوٹ ادو کے نذیر کا ہے، کوٹ ادو میں لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار نذیر کے بچے پانچ روز سے بھوکے تھے، بچوں کو پانی سے روزہ کھولتا دیکھ کر نذیر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ نذیر کی بیوہ آمنہ بی بی کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بلایا گیا، جہاں اپنے شوہر کی خود کشی اور اپنی بے بسی پر آمنہ روتی رہیں۔
آمنہ نے بتایا کہ میرے شوہر بچوں کو پانی سے روزہ کھولتا دیکھ کر دلبرداشتہ ہوئے اور خود کشی کرلی، بچے پانچ دن سے بھوکے تھے اور ہماری بھوک مٹانے کیلئے کوئی نہیں پہنچا تھا۔
آمنہ بی بی کو اب فکر ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد وہ کہاں سے کرایہ دے گی، کہاں سے بچوں کو کھانا کھلائے گی، پڑھائے گی، آمنہ کا کہنا تھا کہ گھروں میں کام کرتی تھی کورونا کی وجہ سے اب وہ کام بھی نہیں کرسکتی، کرائے کے گھر پر بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں اب کہاں جاؤں گی، بیوہ ہوگئی اب بچوں کو کیا کھلاؤ گی تعلیم کیسے دلاؤں گی؟
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں