ٖ اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار کی توجہ فرمائی کی ضرورت وائس آف چکوال (VOC)


چکوال (صفی الدین صفی سے)اوپر تصویر میں موجود نچلے دھڑ سے محروم یہ مجذوب سخت ظلُم وزیادتی میں مُبتلا ہے بھیک مافیا نے ایک مُبینہ اطلاع کے مُطابق اس مجذوب کو آٹھ لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔

اس شخص کو سخت تپتی دھوپ میں خان میرج ہال بھون روڈ اور تقریباْ ڈاکٹر شفیع الزمان ڈینٹل کلینک کے سامنے مخصوص جگہ پر بھیک مافیا بے یارو مدد گار ڈال دیتا ہے اور سخت اذیت میں مبتلا مجذوب عوام کے لئے ذہنی کوفت بنا ہوا ہے ۔

اسے کسی نے ترس کھا کر پرانی چھتری دی ہے جسے وہ سارا دن تھام کر بیٹھتا ہے حالانکہ اس سے چند فُٹ کے فاصلے پہ گھنا سایہ دار درخت موجود ہے اس مجذوب کی سہولت کے لئے اے سی کاروائی  فرما کر اسکی دُعائیں سمیٹ لیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top