ٖ سپیشل برانچ پولیس کا افسر بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کا کارندہ نکلا وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی موجودگی پر کارروائی کی جہاں سے را کے لیے کام کرنے والا سپیشل برانچ کا اے ایس آئی گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے،ملزم ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔


بھارتی خفیہ ایجنسی کے6 جاسوس پہلے بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ کراچی پولیس کا ایک افسر پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور گرفتار ملزموں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی بنائی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مصور نقوی کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم 1991میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا،محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی، گرفتار ملزم 2008 میں را کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جاچکا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا اور ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top