پاکستان کے معصوم بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے پاس ویڈیو گیمز کھلانے کے بہانے بلا کر انکی نازیبا ویڈیوز بنا کر بیرون ممالک بیچنے والا سعادت امین نامی مجرم، سرگودھا میں "انکل منٹو” کے نام سے جانا جاتا تھا۔
اس کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے صحافی و تجزیہ نگار، ملیحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ناروے کی پولیس نے ایک اسی قسم کے کاروبار میں ملوث مجرم کو پکڑ کر کھوج لگائی تو معلوم ہوا کہ اس کا رابطہ اس شخص سے پاکستان میں تھا۔ جب FIA سائبر کرائم ونگ نے اسے اپریل 2017 کو پکڑا اور تفتیش کی تو پتا چلا۔ کہ یہ بیرون ممالک 657,000 قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بیچ کر چالیس ہزار ڈالر کما چکا ہے۔ کیس چلا اور اس کو 7 سال کی قید ہو گئی۔
کل چند میڈیا کے ذرائع نے خبر چلائی کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسکی سزا معطل کر کے اس کو بری کر دیا ہے۔ اس خبر پر سوشل میڈیا ملیحہ ہاشمی نے بچوں کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو کوروناوائرس سے زیادہ مہلک قرار دیا اور اس پر خوب احتجاج کیا۔
آج معلوم ہوا کہ حکومت پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ نے اس کیس کا نوٹس لے لیا ہے اور اگرچہ آج جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ابھی اس پر کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں دیا اور خوش آئند بات یہ کہ 19 مئی، 2020، بروز منگل، اس کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں باقاعدہ سماعت مقرر ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ انشااللہ انصاف کا بول بالا ہو گا۔
|
---|
وائس آف چکوال
»
متفرق
» معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بیرون ملک فروخت کرنے والے شخص کی ضمانت کے بعد حکومت اور عدلیہ کا نوٹس
Related Posts
کراچی، پولیس اہلکار کی سرعام گداگر خاتون کو شراب پلانے کی کوشش
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے و[...]
جب بلی چوزوں کی ماں بنی! حیرت انگیز ویڈیو
یوں تو اکثر بلیاں مرغیوں کے پیچھے دوڑتی نظر آتی ہیں اور انھیں شکار بنانے کی کوشش کرتی ہیں، مگ[...]
میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے
بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس ک[...]
سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈیم میں نہاتے ڈوب گیا
سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئ[...]
فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پرنسپل نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو ٹیچر نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔اہل خانہ کے [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.