ٖ قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو خواتین قتل وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


شمالی وزیرستان میں قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا ۔ قتل کرنیوالا لڑکی کا چچا زاد بھائی تھا۔

ان خواتین کی سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کے ساتھ بوس وکنار ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔کہا جارہا ہے کہ شام پلین گڑیوم سےتعلق رکھنے والے لڑکےنے انکے ساتھ زبردستی کرکے بیہودہ ویڈیو بنائی تھی

پولیس کے مطابق لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ شام پلین گڑیوم سے ہے۔ شام پلین گڑیوم میں ایک لڑکے کے ساتھ ان لڑکیوں کی شناسائی ہوگئی تھی۔ اس لڑکے کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے جو اب کہیں روپوش ہوچکا ہے۔

تھانہ رزمک درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق شام پلین کے علاقے میں 18 اور 16 سالہ لڑکیوں کو اپنے ہی چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے۔ دونوں لڑکیاں آپس میں چچا زاد بہنیں بتائی جاتی ہیں۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ دونوں لڑکیوں کا خاندان ان کی لاشیں لے کر واپس جنوبی وزیرستان منتقل ہوگیا ہے۔ ایف آئی ار کے مطابق ویڈیو میں دیکھے جانے والا نوجوان کی تلاش جاری ہے جو جان بچانے کیلئے کہیں روپوش ہوچکا ہے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے لاشوں کو رات کے وقت انکے خاندان والوں نے ایک نامعلوم مقام پر دفنا دیاگیا ہے البتہ پولیس نے قبروں اور ملزم کی تلاش شروع کی ہے مگر ابھی تک قبروں کا سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top