ٖ پاکستانی تاریخ میں پہلی باراسٹیریوٹیکٹک نیوروسرجری،11سالہ بچے کی زندگی بچ گئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار برین ٹیومر کیلئے اسٹیریوٹیکٹک نیوروسرجری سے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کراچی کے نجی اسپتال میں گیارہ سالہ بچے کی جان بچالی گئی۔ بچے کے دماغ میں دس سینیٹی میٹر کا ٹیومر تھا جسے اسٹیریوٹیکٹک نیوروسرجری کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا۔

ڈاکٹرستار ہاشم ایک نامور نیوروسرجن،پیچیدہ اور انتہائی حساس اسٹیریو ٹیکٹک نیورو سرجری کے ماہر ہیں، انہوں نے کراچی کے نیورو اسپائنل اور کینسر کیئر انسٹی ٹیوٹ میں بچے کی سرجری کی، اسٹیریو ٹیکٹک نیورو سرجری کے تحت بچے کے دماغ میں ایک چھوٹا سا سوراخ ڈرل کیا گیا تھا اور ایک سرنج کے ذریعہ 200 ملی لیٹر ٹیومر نکالا گیا تھا۔مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اوپن برین سرجری کا مشورہ دیا تھا جو ایک مہنگا طریقہ کار ہے جسے کرانا والدین کیلئے ناممکن تھا۔

اسٹیریو ٹیکٹک نیوروسرجری جراحی مداخلت کی ایک شکل ہے، جو کھوپڑی کے اندر چھوٹے ٹارگٹس کو تین ڈامینشن سے رابطے کا نظام استعمال کرتے ہوئے تلاش کرتی ہے اور ان پر متعدد قسم کے طریقہ کار انجام دیتی ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top