ٖ سیالکوٹ کے ٹک ٹاک سٹار کے گھر پر حملہ، والد کو قتل کر دیا گیا وائس آف چکوال (VOC)


سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کےوالد کوبے دردی سےقتل کردیاگیا۔غنی ٹائیگر نےاپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کے قاتلوں نےان کے گھر میں گھس کر والد کےسر پر آہنی راڈ سے حملہ کرکے ان کا قتل کیا جبکہ فائرنگ کرکے ان کے بھائی کوبھی زخمی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق غنی ٹائیگر کے چھوٹے بھائی کےپاؤں پر گولی لگی جس کے باعث انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ملزموں نے گھر سےباہر نکل کر بھی فائرنگ کی جس سے علاقے کے دیگر5 افراد بھی زخمی ہوئے۔

ٹک ٹاک سٹار کا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک اچھے انسان تھے اوران کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی البتہ انہوں نے قتل کاالزام مقامی طلبا تنظیم پرلگایا ہے۔

غنی ٹائیگر کاکہنا ہےکہ ان کے والد داؤد بٹ کوان کی آنکھوں کے سامنے بے رحمی سے قتل کیاگیا وہ صرف اور صرف انصاف چاہتے ہیں۔

البتہ قتل کیوں کیا گیا اس بارے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top