ٖ ڈاکٹر فرقان کی موت سے کچھ دیر قبل کی دردناک آڈیو کال ۔ حوصلہ ہے تو سنئے وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


گزشتہ رات ونٹی لیٹر نہ ملنے پر جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹر فرقان کی موت سے کچھ دیر قبل کی آڈیو کال۔۔ سننے کا حوصلہ ہے تو ضرور سنئے

مایہ ناز اینکر پرسن نادیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈاکٹرفرقان کی ایک آڈیو کال شئیر کی ۔ نادیہ مرزا نے آڈیو کال شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سننے کا حوصلہ رکھتا ہے تو ڈاکٹر فرقان کی مرنے سے کچھ دیر قبل کی اپنے دوست سے کی گئ گفتگو سن لے۔ میرے پاس الفاظ ختم ہیں دل پھٹ جائیگا ایسا لگ رہا ہے


کراچی کے سینیر ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر فرقان کی مرنے سے کچھ دیر قبل کی گئی گفتگو مسیحا کی بے بسی اور لاچاری کی انتہا تھی۔ اس کال میں ڈاکٹر فرقان کی آواز میں نقاہت تھی اور وہ بار بار کھانسی کرکے اپنے دوست سے اپیل کررہے تھے کہ کچھ کرو۔




ڈاکٹر فرقان اپنے دوست سے زندگی کے آخری لمحات میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں گھر میں قرنطینہ میں ہی ہیں۔ ایمبولینس والا بول رہا ہے پہلے انڈس سے معلوم کرلیں جگہ ہے یا نہیں۔ انڈس میں اپنے پرانے تعلقات کا استعمال کرو۔

جس پر ڈاکٹر فرقان کا دوست کہتا ہے کہ انڈس میں کوئی جگہ نہیں، میں کوشش کرتا ہوں جس پر ڈاکٹر فرقان کہتے ہیں کہ آغا خان میں ہی دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرفرقان ونٹی لیٹر نہ ملنے پر انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹرفرقان کی فیملی کے مطابق ہم ڈاکٹر فرقان کو لیکر مختلف ہسپتالوں میں گھومتے رہے لیکن ہرہسپتال سے یہی جواب آتا کہ آئی سی یو میں جگہ نہیں ہے۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top