
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے سعود آباد ملیر میں اپنے منگیتر مظہر کے ساتھ مل کر سگی بہن علینہ کو چھری سے قتل کرنے والی بہن علوینہ کو باپ نے معاف کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ اور ملزمہ کے والد ندیم نے علینہ کے قتل میں ملوث بیٹی علوینہ، اس کے منگیتر اور دیگر 2 ملزمان کو معاف کیا جس کے بعد کراچی سٹی کورٹ کی ماڈل عدالت نے علینہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو بری کردیا۔ بری ہونے والے ملزمان میں علوینہ، مظہر، احسن اور عباس شامل ہیں۔واضح رہے کہ دسمبر 2017ء کو کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں ملزمہ علوینہ نے اپنے منگیتر مظہر کے ساتھ مل کر بہن علینہ کو چھری سے قتل کردیا تھا۔ ملزمہ علوینہ کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پرعلینہ کو چھری کے وارکرکے ماردیا اور قتل کے وقت گھر میں دونوں بہنوں کے علاوہ کوئی اور نہ تھا تاہم اس کے کچھ روز بعد ملزمان نے پولیس کو ساری حقیقت خود ہی بتادی اور اعتراف جرم کرلیا۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.