![]()
ڈھڈیال (وائس آف چکوال)پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے کی بدھ کے روز لطیفال اور گورنمنٹ ڈگری کالج منگوال آمد اس موقع پر ان کااستقبال پرنسپل راجہ افتخار احمد چوہدری ضمیر حیدر لطیفال ماسٹر محمد تاج نے کیا۔
یاد رہے کہ شہزاد رائے سماجی و رفاعی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اس حوالے سے انہوں نے گورنمنٹ کالج منگوال کے لیے دس لاکھ کا فنڈ عطیہ کیا جس پر فٹ بال گراونڈ بنایا گیا پندرہ کمپیوٹر پر مشتمل بہترین کمپیوٹر لیب بنائ گئ جبکہ دیگر کام بھی جاری ہے ۔
اس موقع پر شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ اس کالج کو بہترین تعلیمی درسگاہ بنائیں گے مستقبل میں یہ کالج ماڈل کالج کے طور پر بن کر علاقہ کے طالب علموں کے لیے روشن مستقبل بنائے گا ۔اس موقع پر چوہدری ضمیر حیدر اور ماسٹر محمد تاج لطیفال نے معروف گلوکار شہزاد رائے کی اس کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں