
چکوال(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ایس آئی ملک اختر زمان کی نماز جنازہ پولیس لائن چکوال میں ادا کردی گئی،سب انسپکٹر ملک اختر زمان ایک ٹریفک حادثہ میں گزشتہ روز جام شہادت نوش کر گئےتھے۔
نمازہ جنازہ میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، چوہدری نجف حمید لطیفال، چوہدری نذر عباس لطیفال، چوہدری خورشید بیگ، چوہدری نثار عباس سرال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد بن اشرف، ڈی ایس پی ٹریفک ملک انور، محکمہ پولیس کے دیگر افسران اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز صاحبان، پولیس اہلکاروں، وکلاء، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں