ٖ ڈھڈیال پولیس کے ہاتھوں قصبہ ترکوال سے ایک ملزم منشیات سمیت گرفتار وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال(ڈاکٹرزاہدعباس چوہدری) ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال امجد شہزاد کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈھڈیال پولیس نے ایک منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار ڈھڈیال پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ملک اختر زمان نے اپنی ٹیم ملک تنویر, اظہر عباس اور ملک عنصر  کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تعزیر احمد ولد منصب خان سکنہ ترکوال کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ملزم سے 1060 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے اور اس کے خلاف سب انسپکٹر فیصل ندیم نے منشیات ایکٹ زیر دفعہ 9سی مقدمہ درج کر لیا ہے . جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے. 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top