
چوآ سیدن شاہ میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ ۔ دو منشیات فروش گرفتار ۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ۔ عوام کا ایس ایچ او زراعت بلوچ کو خراج تحسین
چوآ سیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے ) چوآسیدن شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف ڈی۔ایس۔پی چوآسیدن شاہ راجہ خان زمان کی خصوصی ہدایات پر محمد زراعت بلوچ ایس۔ایچ۔او تھانہ چوآسیدن شاہ کی زیر نگرانی خالد شبیر اے۔ایس۔آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش محمد عرفان ولد محمد تاج ساکن کوٹلی تحصیل چوآسیدن شاہ سے 1200 گرام جبکہ ایک اور کارروائی میں وقاص الرحمان ایس۔آئی انچارج چوکی بشارت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش باسط علی ولد اظہر حسین ساکن لہڑی ہجیال ڈاکخانہ بشارت تحصیل چوآسیدن شاہ سے 1260 گرام منشیات برآمد کر کے گرفتار کر کے الگ الک مقدمات زیر دفعات نوسی درج کرلئے۔
اس موقع پر ایس ایچ او زراعت بلوچ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انسداد جرائم کے حوالے سے بہتر کارکردگی پر ڈی پی او چکوال نے ایس ایچ او چوآسیدن شاہ زراعت بلوچ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں