ٖ مشہور اداکارہ کی جانب سے پی ٹی وی کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام وائس آف چکوال (VOC)


تفصیلات کے مطابق جب بھی کبھی بشوبز انڈسٹری کی بات کی جائے تو جنسی ہراسانی کے الزامات اور سکینڈلز کی بھرمار سامنے آ جاتی ہے.اداکارہ سحر شنواری نے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا ہے کہ پی ٹی وی کے ایک پروڈیوسر نے اسے جنسی ہراسانی کا نشانہ بناکر اپنے ساتھ سونے کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

اداکارہ سحر شنواری کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے انہیں جنسی ہراساں نے کا شکار بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھ سونے کی پیشکش کی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ کیا گیا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے پروڈیوسر کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوپ اوپیرا کے معاہدے پر دستخط کئے ہوئے تھے جو پیشکش قبول نہ کرنے کی بنا پر ختم کردیا گیا۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ٹویٹ کیا کہ ”2 سال پہلے میں نے پی ٹی وی میں رومی نامی پی ٹی وی پروڈیوسر کے ساتھ سوپ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اگلے ہی دن اس نے مجھے صرف اس وجہ سے ہٹا دیا کہ میں نے ان کے ساتھ سونے کی پیش کش سے انکار کردیا”۔



اداکارہ کا اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھنا تھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں صلاحیتوں کے حامل افراد کو کس طرح سے فروغ دیا گیا، اب کم از کم وہ حلال ذرائع سے کما رہے ہیں”۔

اداکارہ سحر نے اپنے اس مذکورہ بیان کو ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی کے حوالے سے ایم این اے نفیسہ شاہ کے ٹویٹ کے بعد ٹویٹ کیا، جس میں وہ پروڈیوسر کا نام رومی بتا رہی ہیں۔

نفیسہ شاہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ”پی ٹی وی ترکش ڈرامہ ”ارطغرل غازی”کوکیوں فروغ دے رہا ہے؟ یہ ایک جال ہے اور کیوں اس ڈرامے کو کمرشل چینلز پر نہیں دکھایا جا سکتا؟ پی ٹی وی کو ترکش ڈراموں کی شان و شوکت بیان کرنے کے بجائے ہماری مقامی تاریخ، ٹیلنٹ شو کو فروغ دینا چاہئے! کبھی بھی نہیں دیکھا کہ پی ٹی وی اپنی صلاحیتوں کے لئے اتنا پرجوش ہو گا”۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top