ٖ مخالفین نے ویگن روک کر5افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا وائس آف چکوال (VOC)


فیصل آباد (زیڈاے بخاری سے)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے نواحی گاوں میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ۔مخالفین نے ویگن روک کر  اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ان کے ایک بھانجے سمیت پانچ افراد  شامل ہیں۔

 فائرنگ کی زد میں آکر پانچ مسافر بھی شدید زخمی ہو گئے ۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا بتا گیا ہے کہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ پر واقع چکنمبر 562گ ب ظفر وال کے قریب موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اسلحے کے زور پر مسافر ویگن روک کر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔

 فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی ادریس اور عبدالرؤف ، ان کا بھانجا حسنین ، وین ڈرائیور سجاول اور ایک نامعلوم مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر اپنے مخالفین ادریس اور عبدالرؤف پر فائرنگ کی اے ایس پی بلال سلہری کیمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دےکر روانہ کردی گئی ہیں پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرلے گی۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top