ٖ پی ٹی وی کے پروگرام سے پاکستان کے نقشے سے کشمیر کا حصہ غائب وائس آف چکوال (VOC)


پی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پاکستان کے نقشے سے کشمیر کا حصہ غائب کرنے پر فوادچوہدری کی ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر شدید تنقید

تفصیلات کے مطابق عدیل راجہ نے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی وی کے نقشے سے کشمیر کا حصہ غائب کردیا ہے جس پر فوادچوہدری میدان میں آگئے اور اسے شرمناک قرار دیدیا۔

فوادچوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان ایک دہائی سے پی ٹی وی کی سربراہی کررہے ہیں لیکن یہ بھول گئے کہ وہ پی ٹی وی کے ڈی فیکٹو چئیرمین ہیں ناں کہ دوردرشن کے۔


وادچوہدری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ شبلی فراز اس پر نوٹس لیں گے اور ایم ڈی پی ٹی وی کو بتائیں گے کہ کشمیر کی پاکستان کے نزدیک کیا اہمیت ہے۔

فوادچوہدری کے اس ٹویٹ پر معروف بھارتی صحافی برجیش مشرا نے انٹری دی اور کہا کہ یہ بھارت کی ڈپلومیٹک پوائنٹ آف ویو سے بہت بڑی فتح ہے کہ پاکستان کے سرکاری چینل نے کشمیر اپنے نقشے میں شامل نہیں کیا اور آخر کار بھارت کا حصہ ہونا قبول کرلیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کو بھی اس پر متفق ہونا چاہئے


اس موقع پر برجیش مشرا نے پی ٹی وی حکام کا شکریہ ادا بھی کیا۔

عدیل راجہ نے مطالبہ کیا کہ عوام کے پیسے سے چلتا ہے پی ٹی وی، پروگرام کے پرڈیوسر کو قربانی کا بکرا بنانے کی جگہ ارشد خان، راشد خان اور باقی ناہل انتظامیہ کو فارغ کیا جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کیونکہ وہ ارشد خان کے بدترین مخالف میں شمار ہوتے ہیں۔


واضح رہے کہ فوادچوہدری جب وزیر اطلاعات تھے تو ان کی آئے دن ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان سے لڑائی رہتی تھی۔ چینلز اکثر یہ دعویٰ کرتے تھے کہ فوادچوہدری پی ٹی وی کے ملازمین کو استعمال کرکے انکے خلاف احتجاج کرواتے ہیں تاکہ انہیں فارغ کیا جاسکے لیکن ارشد خان تو فارغ نہ ہوئے الٹا فوادچوہدری ہی وزارت سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

اسکے بعد فوادچوہدری وقتا فوقتا ارشد خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے تھے ، ارطغرل ڈرامہ شروع ہونے پر بھی انہوں نے پی ٹی وی انتطامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top