ٖ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، ڈاکٹر زاہد عباس وائس آف چکوال (VOC)


چکوال(وائس آف چکوال)ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل اپنے منشور کے مطابق صحافیوں کے حقوق، تحفظ اور دفاع کریگی،اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائے گی، ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری سینئر صحافی و کالم نگار وصوبائی صدر پنجاب ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل نے چکوال میں سوسائٹی کے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کوئی عام تنظیم نہیں ہے اور اپنے ممبران کا دفاع کرنا جانتی ہے، ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کی بھرپورکوشش ہے کہ صحافیوں کو وہ تمام مراعات اور حقوق حاصل ہوں جو ان کا بنیادی حق ہے، کہنے کو تو پاکستان میں صحافت کو ملک کا چوتھا ستون کہاجاتا ہے لیکن حقیقت اس سے بالکل برعکس ہے، ینگ جرنلسٹ سوسائٹی کی آوازمیڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہونے اور صحافیوں کو ان کے حقوق ملنے تک حکومتی ایوانوں میں گونجتی رہے گی۔ 

اجلاس ہفت روزہ بیگال ٹائم چکوال ڈاکٹر محمد طفیل صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی ضلع چکوال کے دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں سوسائٹی میں شامل ہونے والے نئے عہدیداران محمد سلیم رحمانی چیئرمین ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ضلع چکوال اور سہیل وقار سیکرٹری اطلاعات ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ضلع چکوال کو خوش آمدید کہا گیا۔

 اجلاس سے جنرل سیکرٹری ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل راجہ افتخار احمد، چیئرمین ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل محمد سلیم رحمانی، صدر ڈاکٹر محمد طفیل نے خطاب کیا۔ اس موقع پر زوار عزادار حسین جوائنٹ سیکرٹری، منور حسین سلیم ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ضلع چکوال، تصور حسین مغل فنانس سیکرٹری ضلع چکوال نے بھی شرکت کی۔ جبکہ سینئر نائب صدر سید مہدی حسن شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم اعوان اور نائب صدر ناصر محمود ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

 اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ضلع چکوال مقامی سطح پر چکوال میں کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی ہونے کی صورت میں بھرپور آواز اٹھائے گی اور صحافی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دے گی۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top