ڈھڈیال (مسرت جعفری)جامعہ مظہر الایمان ڈھڈیال ( چکوال) کا اعزاز جامعہ کے طالب علم کاظم کمیل نے نمل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر لی۔ نماز عید کے بعد انہیں خصوصی شیلڈ دی گئی پرنسپل جامعہ مظہر الایمان مولانا آغا محی الدین کاظم نے بتایا کہ جامعہ کے طالب علم ڈاکٹر کاظم کمیل نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی اور یہ جامعہ کے دسویں طالبعلم ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ جامعہ کے دس طالبعلوں نے ایم فل بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مروجہ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے یہاں سے ایف اے اور بی اےکرنے کے بعد طالبعلم اسلام آباد سے کسی یونیورسٹی سے ایم اے اور پی ایچ ڈی بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہاں جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ انہیں مروجہ تعلیم کے بارے میں بھی تمام معلومات بتائی جاہیں نماز عید کے بعد خصوصی تقریب میں مولانا نصیر حیدر نے ڈاکٹر کاظم کمیل کو پی ایچ ڈی کرنے پر انہیں خصوصی شیلڈ انعام دی
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں