ٖ سینئرصحافی ملک عظمت حیات نے حملہ آورملزمان کو معاف کردیا وائس آف چکوال (VOC)


چوآ سیدن شاہ (وائس آف چکوال) ایم ڈی شیرازی میڈیا ہاؤس چوآ سیدن شاہ ملک عظمت حیات نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معززین علاقہ کے اسرار پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔
ملزمان نے مقامی ہوٹل میں ملک عظمت حیات سے معززین علاقہ اور ضلع بھر کے صحافیوں کی موجود گی میں معافی مانگی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی شیرازی میڈیا ہاؤس ملک عظمت حیات کو رکشہ سٹینڈ کی خبریں لگانے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا اور ضلع بھر کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں تھی جس پر علاقہ بھر کے صحافیوں نے ملک عظمت حیات کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر قانونی اقدامات کا سہارا لیتے ہوئے تھانہ چوآ سیدن شا ہ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر کی۔ جس پر تھانہ چوآ سیدن شاہ کے ایس ایچ او زراعت بلوچ اور رحمت اللہ اے ایس آئی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان (ذاکر خان ولد گلاب خان، مبشر ولد منیر، ٹارزن ولد غٖفار خان، وقار حسین ولد علی رضا، محمد جہانگیر، فرقان ولد احسان و دیگر)کو گرفتار کر لیا تھا۔

 اس بنا ء  پر معززین علاقہ اور سیاسی شخصیات کی طرف سے صلح کا دباؤ بڑھ گیا اور انہوں نے ملک عظمت حیات کے علاوہ علاقہ بھر کے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ رکشہ ڈرائیوروں اور کسی بھی شہری کو صحافت کی آواز دبانے پر اس کے خلاف علاقہ بھر کے معززین صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی۔ جس سے کسی بھی صحافی کو عوام کی خاطر آوا ز اٹھانے میں مشکل پیش آئے۔

 چوآ سیدن شاہ سے ملک بشیر للی سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی، سید فہیم عباس شاہ، سفیر ڈوگر، حاجی عنایت، حاجی شیر محمد  نے وفد کی صورت میں چیئرمین چکوال پریس کلب ارشد محمود عباسی سے ان کے دفتر چکوال میں ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ آئندہ کسی صحافی سے اس قسم کی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی جس پرچیئرمین چکوال پریس کلب ارشد محمود عباسی نے صحافیوں کا ایک وفدملک خالد،سلیم رحمانی،مہران ظفر،راجہ عبدالغفار، کنور فاروقی پر مشتمل تشکیل دیااور مکمل اختیار دیا کہ چوآ سیدن شاہ میں ہونے والے نا خوشگوار واقعہ کو احسن طریقے سے نبٹایا جائے۔جس پر ملزمان نے مقامی ہوٹل میں ملک عظمت حیات سے معافی بھی مانگی ۔

ملک عظمت حیات نے معززین علاقہ، سیاسی شخصیات حاجی ملک مختار، ملک بشیر للی، راجہ ساجد اقبال، راجہ ناصر جمال، راجہ نوید اختر ستی، سفیر ڈوگر، سید فہیم عباس شاہ، ملک احسان محمود، ملک اصغر، شہزاد حیدر گجر، ملک تصور شیراز،ملک ناصر،ملک حینف، ملک رفعت اقبال بنگلہ،پیر ساجد ہاشمی،سید سجاد شاہ،حاجی ناصر زرگر، حاجی سجاد زرگر، افتخار،ملک ارشد اعوان،ملک نصیر مالی،ملک افضل ، ضلع بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کی موجودگی میں اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو معاف کر دیا اور متعلقہ تھانے میں دی گئی درخواست واپس لے لی۔ 

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک عظمت حیات نے علاقہ کی عوام کے لئے آواز اٹھائی تھی جس پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ صحافت نام ہی سچ لکھنے اور عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں۔

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top