تلہ گنگ (محسن قیوم شیخ)مخیر حضرات کی جانب سے ملنے والا راشن پڑے پڑے خراب ہو گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان کی عملے کی گائے اور بکریوں کیلے گھروں میں پہنچا دیا گیا جبکہ عوام حکومت سے امداد کیلے منہ تکتے رہ گئی مگر لاک ڈاؤن میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چکوال کے بعد لاک ڈاؤن میں مخیر حضرات کی جانب سے غربا اور دیہاڑی دار مزدوروں کیلے مخیر حضرات کی جانب سے دیئے جانے والا لاکھوں روپے کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی سے پڑے پڑے خراب ہو گیا اور خراب راشن رات گئے انتظامیہ نے اپنی ہی گاڑی میں میونسپل کمیٹی سٹاف کے گھروںمیں جہاں حیوان مال تھا بانٹ دیا تاکہ کسی کو خبر نہ ہو ۔
محلہ بنگلہ نور شاہ کے رہائشیوں نے حکومتی راشن اتارتے ہوئے اہلیان محلہ نے ناکام بنا دی جب میونسپل کمیٹی کی گاڑی سامان اتارنے محلہ میں پہنچی تو اہلیان محلہ نے چور چور کے نعرے لگا دیئے جس پر کمیٹی ملازمین نے بتایا کہ یہ سامان میونسپل کمیٹی میں پڑے پڑے خراب ہو گیا ہے جو اب جانور کی خوراک کے طور پر استعمال ہو گا عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں غریب آدمی کے پاس دو وقت کا کھانا محال تھا اور میونسپل کمیٹی تلہ گنگ سے بار بار راشن دینے کے مطالبے پر ہمیں کچھ بھی نہیں دیا گیا اور خراب راشن جانوراں کو کھلایا جا رہا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق سامان مین 250 بیگ آٹا جبکہ چینی کے تین گٹو جن میں 5 کلو کے بیگ موجود تھے اور من کے قریب گھی موجود تھا سوال یہ ہے کہ کسی غریب کو یہ کیوں نہیں دیا گیا لاک ڈوان مین کرونا وائرس کے مریضوں کو راشن کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے سوال یہ ہے کہ کیا تلہ گنگ میں غریب ختم ہو چکے ہیں یا پھر انی مچی ہوئی ہے ڈی سی چکوال اور متعلقہ ادارے کیا کر رہے ہیں عوام کا وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے واقعے کی انکوائری اور متعلقہ افراد کو سخت سزا کا مطالبہ۔
|
---|
Related Posts
تلہ گنگ : پی پی 22 کے ضمنی الیکشن میں سرپرائز دینے کی تیاریاں
چکوال (راجہ افتخار سے) تحریک لبیک پاکستان کی پی پی 22 کے ضمنی الیکشن میں سرپرائز دینے کی تیاری[...]
تلہ گنگ: نوجوان نے بکرے کا گوشت مارکیٹ سے انتہائی کم ریٹ میں فروخت کرکے اہل علاقہ کے دل جیت لئے
ضلع تلہ گنگ کا فخرتلہ گنگ :نوجوان بدر جمیل کھریال رمضان المبارک کی آمد پر محلہ ہواپورہ م[...]
سینئر صحافی محسن قیوم شیخ کوقتل کی دھمکیاں دینے ولے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
تلہ گنگ (وائس آف چکوال)ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے تمام عہدیداران و ممبران تلہ گن[...]
تلہ گنگ سٹی ہسپتال میں بیماریوں سے بچاؤ کا عالمی دن منا یا گیا
تلہ گنگ (نامہ نگار)گورنمنٹ سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید مبارک ش[...]
کنٹینر پر کھڑے ہوکر لمبی چھوڑنے والےکی اپنی حکومت میں مہنگائی آسمان کوچھونے لگی ہے، ایم این اے مفتی اسعد محمود
تلہ گنگ(چوہدری عبدالجبار) جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی مفتی اسعد محمود[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.