چکوال (خلیل شاکر سے)ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجے میں تھانہ کلر کہار پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
محمد اکرم سب انسپکٹر تھانہ کلرکہار اور ان کی ٹیم نے بلال حیدر ولد غلام حیدر سکنہ کلر کہار کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 1425 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ملزم بلال حیدر سے منشیات کی برآمدگی کے بعد ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9سی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔
ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب مہم اور بہترین کارکردگی پر ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال سید اظہر حسن شاہ اور کلر کہار پولیس کو شاباش, جبکہ علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں