ٖ چوہدری خورشید بیگ کے بھانجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری وائس آف چکوال (VOC)


ڈھڈیال(مسرت جعفری) صوبائی وزیر تعلیم  یاسر ہمایوں سرفراز راجہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کے بھانجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے اتوار کے روز انکی اقامت گاہ محلہ مغل کسر آئے۔

 انہوں نے چوہدری خورشید بیگ سے انکے جوانسالہ بھانجے حسن رضا کے انتقال پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انچارچ ایم پی اے سیکرٹریٹ راجہ عثمان ہارون اور چوہدری سبط الحسن گوندل بھی موجود تھے۔*

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top