چکوال( مرزا ساجد ) چکوال پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے ہنگامی اجلاس میں چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کی غیر معینہ مدت تک کے لئے میڈیا کوریج کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان چیئرمین ارشد محمود عباسی کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کے عہدیداران کے میڈیا نمائندگان سے غیر مہذبانہ رویے کے خلاف بطور احتجاج یہ فیصلہ کیا گیا۔چکوال پریس کلب کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں چیئرمین ارشد محمود عباسی۔صدر یاسین چوہدری۔جنرل سیکرٹری ذوالفقار میر۔فنانس سیکرٹری چوہدری عمران قیصر عباس۔چیئرمین ایگزیکٹو باڈی خواجہ بابر سلیم۔ڈپٹی چیئرمین محمد شفیق ملک۔آڈیئر خواجہ دانیال سلیم۔چیئرمین فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی محمد ریاض انجم۔ممبران خالد ملک۔مہران ظفر ملک۔ملک صفی الدین صفی۔سید منصور علی شاہ۔راجہ شہزاد حمید اور دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں 30 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین ارشد محمود عباسی نے کہا کہ چکوال پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کو جو ادارے عزت نہیں دیں گے چکوال پریس کلب کے ورکنگ صحافی بھی ان اداروں کو کسی صورت عزت نہیں دیں گے۔اب ثابت کریں گے کہ چکوال کے تمام ورکنگ صحافی اپنے گھر پریس کلب میں متحدہ ہیں۔ صدر یاسین چوہدری کا کہنا تھا کہ چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی ممبران میں شمار ہوتا ہے لیکن اب چکوال پریس کلب کا صدر ہوں اور اسکے حلف وفاداری پر پورا اترنے کے لئے جس حد تک جانا پڑا چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کے خلاف جاؤں گا۔ دیگر مقررین نے چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کے سابق اور موجودہ عہدیداران کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قرار دار مذمت بھی منظور کی گئی جس میں چکوال پریس کلب کی عمارت میں عزت پانے والے چکوال چیمبر کے رہنماؤں کو احساس دلوایا گیا کہ چکوال کے میڈیا کی وجہ سے چکوال میں چیمبر کا فعال وجود ہے ۔ قرار دار میں چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چکوال کے عہدیداران سے چکوال پریس کلب میں آکر تمام عہدیداران اور ممبران سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ |
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.