ٖ نورپور میں سستا بازار قائم کیاجائے، عوامی مطالبہ وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


نورپور کے اطراف میں بھال، بھلیال، سیتھی، ٹلیالہ، ڈھوک دند، منارہ، جابہ، کھرلی اور مائننگ ایریا ہے جس وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔


 سستا بازار کلرکہار کے مقام پر لگایا گیا،فائدہ کلرکہار اور ارد گرد کے عوام کو تو ہوسکتا ہے مگر ونہار کااہم ترین علاقہ کے عوام سستے آٹے اور چینی سے محروم ہیں۔


کلرکہار(ساجدبلوچ)ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم سے اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل کلرکہار کے دورافتادہ گاؤں نورپور میں سستا بازار قائم کیاجائے تاکہ درجنوں دیہات کے عوام کو سستی اشیاء ان کی دہلیز پر فراہم ہوسکیں۔

نورپور کے اطراف میں بھال، بھلیال، سیتھی، ٹلیالہ، ڈھوک دند، منارہ، جابہ، کھرلی اور مائننگ ایریا ہے جس وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ سستا بازار کلرکہار کے مقام پر لگایا گیاہے جس کا فائدہ کلرکہار اور ارد گرد کے عوام کو تو ہوسکتا ہے مگر ونہار کااہم ترین علاقہ کے عوام کونہ تو سستا آٹا مل سکتا ہے اور نہ ہی سستی چینی مل سکتی ہے ۔

لہذا اہل علاقہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم سے مطالبہ کیاہے کہ نورپور کے مقام پر سستا بازار قائم کیاجاسکے تاکہ علاقہ کی عوام بھی سستے بازار سے فائدہ اٹھاسکیں۔ 

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top