چکوال(ساجد بلوچ سے) تھانہ سٹی چکوال کے گنجان آباد علاقہ نیا محلہ میں بدھ کی رات نو بجے ایک نامعلوم شخص گھر میں گھس آ یا اور گھر میں داخل ہوتے ہی پسٹل نکال لیا اور آ تشیں اسلحہ کے زور پر خاتون کے ہاتھوں سے طلائی زیورات زبردستی اتروا کر دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر سٹی پولیس چکوال سے سب انسپکٹر عرفان موقع پر پہنچ گئے اور تمام تفصیلات معلوم کیں مگر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود نامعلوم ڈاکو کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو متاثرہ پارٹی نے متعلقہ آفیسر سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ آ پ کی طرف سے درخواست موصول نہیں ہوئی جس پر لٹنے والی پارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ فریق کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سٹی اور سب انسپکٹر کا رویہ قابل مذمت ہے کیونکہ ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا الٹا ہمیں ہی قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ متاثرہ فریق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی چکوال کے افسران کے رویہ اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں ضلع بدر کیا جائے اور تھانہ سٹی چکوال میں فرض شناس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جو عوام سے لوٹ مار کرنے والے سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈال سکیں۔ |
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.