ٖ پنوال روڈ سرکاری بن کی گندگی اہلیانِ علاقہ کے لیے وبال جاں بن گئی،ڈی سی چکوال نوٹس لیں وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

گندگی سے یہ ماڈل بازار مکمل طور پر فلاپ ہوتا جا رہا ہے

چکوال(راجہ عبدالغفار) پنوال روڈ سرکاری بن کے گندگی کے ڈھیر اہلیانِ علاقہ کے لیے وبال جاں بن گئے،شہریوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں علاقہ میں گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات۔


تفصیلات کے مطابق پنوال روڈ سرکاری بن شہر کا فیلیتھ ڈپو بن گیا سارے شہر کا گند سرکاری بن میں ڈالا جا رہا ہے علاقہ میں مچھروں کی بہتات ہے اور ڈینگی پھیلنے کا شدید خدشہ ہے شام کے وقت اس گندگی کو آگ لگا دی جاتی ہے جس کا دھواں علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اہلیانِ علاقہ  میں سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

سارے شہر کا گند سرکاری بن میں ڈالا جا رہا ہے

 گندگی کی بد بو سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے خصوصاً شام کے اوقات میں ماڈل بازار میں شہری خریداری کرنے سے قاصر ہیں اور پنوال روڈ سے گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے سرکاری بن کے کچھ حصہ پر گندگی ڈال کر ماڈل بازار قائم کر دیا گیا مگر بد بو اور گندگی سے یہ بازار مکمل طور پر فلاپ ہوتا جا رہا ہے۔


 اگر یہی حال رہا تو وہ دن دور نہیں جب حکومت کا یہ پراجیکٹ مکمل طور پر بند ہو کر کھنڈارات کا منظر پیش کرنے لگے گا عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری بن کی گندگی کو مکمل طور پر صاف کروا کے اہلیانِ علاقہ کو شدید ذہنی کوفت اور بیماریوں سے بچائیں 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top