ٖ پٹرولنگ پولیس چکوال کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام


چکوال(راجہ عبدالغفار)ایس ایس پی راولپنڈی ریجن ساجد کیانی کی ہدایات اور ڈی ایس پی چکوال آفتاب احمد بٹ کی زیرنگرانی پٹرولنگ پولیس چکوال نے ماہ اکتوبر میں213 افراد کو بروقت امداد فراہم کی۔

 ایک گمشدہ عورت کو بعد از پڑتال و تصدیق قانونی کاروائی کرکے لواحقین کے حوالے کیا جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرکے 35 مقدمات درج کروائے۔

 ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مقدمہ درج کرایا اور منشیات فروشوں کے خلاف کوآرڈینیشن کاروائی کرکے 3 مقدمات درج کروائے۔

 اوور لوڈنگ،اوور سپیڈ اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف 22 مقدمات درج کروائے ۔

غیر قانونی سی این جی سلنڈر گاڑیوں میں نصب کرکے  اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کو خطرہ میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے 6 مقدمات کروائے۔

 پولیس کلر لائٹس لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے 3 مقدمات درج کروائے ۔

عوام الناس کی راہ میں رکاوٹ بننے والی عارضی تجاوزات کو ہٹوایا گیا۔

 حادثات سے بچاو کیلے ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ پر رفلیکٹرز چسپاں کیے۔

 مویشی چوری کی روک تھام کیلئے گاڑیوں کی چیکنگ اور پڑتال کی گئی ۔

بدوں نمبر اور بدوں کاغذات موٹرسائیکل تھانے بند کیے گئے ۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top