چکوال(ساجد حسین بلوچ/سپیشل رپورٹر)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چکوال کے شہری سوئی گیس کے بحران سے دوچار ہوگئے ہیں، ابھی موسم سرما میں شدت نہیں آئی کہ ابھی سے صبح 6بجے سے دن 12بجے تک اور شام 5بجے سے رات10بجے تک سوئی گیس غائب ہوجاتی ہے جس وجہ سے شہری دوہری اذیت کاشکار ہیں، خواتین کو گھریلو معاملات میں سخت پریشانی کاسامنا ہے، شہریوں کا حکومت اور عوامی نمائندوں کے خلاف احتجاج کااظہار۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے محلوں جہلم روڈ، ڈھوک فیروز(بلال ٹاؤن)، تلہ گنگ روڈ، اندرون شہر، اشرف ٹاؤن، جبار ٹاؤن، محلہ غوثیہ اور دیگرعلاقوں میں سوئی گیس کاپریشر انتہائی کم ہے بالخصوص سکول اور دفتر کے اوقات میں تو سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے، چکوال شہر میں آباد لوگوں کی بڑی تعداد دیہاتوں سے شہرکا رخ صرف اس لیے کرتی ہے کہ انہیں یہاں پر سوئی گیس کی نعمت میسرہوتی ہے مگر اب چکوال شہر میں بسنے والے لوگ بھی پتھر کے زمانے میں رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ عوامی نمائندے بھی عوام کے درد کی دوا نظرنہیں آرہے اور صرف اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، تبدیلی سرکار لوگوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظرآرہی ہے اور چکوال شہر کے بعض محلے سوئی گیس سے مستثنیٰ ہیں جہاں پر ہر وقت سوئی گیس فراہم کی جاتی ہے،شہری مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پس رہے ہیں اور اب گھروں میں ایل پی جی گیس کے استعمال سے شہری مزید مالی پریشانی کے ساتھ ساتھ گھریلومسائل سے پریشان ہیں اور اکثر اوقات گھروں میں تنازعات پیداہورہے ہیں جس کی بڑی وجہ لوگوں کو مالی مشکلات بتائی جارہی ہے۔ بالائے ستم یہ ہے کہ موجودہ حکومت زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے اور عملاً عوام کو ریلیف دیتے نظرنہیں آرہی، اب ایک طرف چکوال کے شہری حکومت کوہر ماہ سوئی گیس کی مد میں بل ادا کررہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں کو سوئی گیس فراہم ہی نہیں کی جارہی، شہریوں اور مختلف تنظیموں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ اگر تین روز کے اندر اندر چکوال شہر میں سوئی گیس کی صورت حال بہترنہ بنائی گئی تو ہم زبردست احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ |
---|
Related Posts
راجہ مظہر ہستال نے سنگل نیزہ بازی مقابلوں میں میدان مار لیا
ڈے اینڈ نائٹ نیزہ بازی پروگرام مونسپل سٹیڈیم چکوال شہر میں الحیدر رائل سٹار کلب صدر راجہ مظہر [...]
چکوال : سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سپورٹس کلبوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئےمورخہ 9 مئی 2024[...]
بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر پرتکلف افطار ڈنر
چکوال (راجہ افتخار سے) سرزمین چکوال سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت بلال احمد حال مقیم یو[...]
چکوال : پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پرسیمینارجاری
چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ب[...]
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک
دنیا کا لمبائی میں سب سے بڑا ہاتھ سے تیار ہونے والے قرآن پاک کو چکوال پریس کلب رجسٹرڈ می[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.