چکوال(راجہ عبدالغفار سے) ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی،نالے مکمل بند ہو گئے نالوں کا گندا پانی مسجد اور گھروں میں گھسنے لگا،اہلیان محلہ کا شدیداحتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ہجویری کا مرکزی نالہ ناجائز تجاوزات مافیا نے مکمل بند کر رکھا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کے ساتھ محلقہ ہجویری محلہ کا مرکزی نالہ عرصہ دراز سے بند ہے جسکی وجہ سے اہلیانِ محلہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ مسجد کا تقدس بھی پامال ہو رہا ہے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے مسجد میں نالوں کی بدبو سے نماز پنجگانہ کی ادائیگی میں خلل پیدا ہو رہا ہے ناجائز تجاوزات مافیا نے نالے پر قبضہ جما کر اہلیانِ علاقہ کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے نالے کے گندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بد بو سے اہل محلہ عاجز آ چکے ہیں ۔ ٹی ایم اے کا عملہ اپنے فرائض سے غافل ہے اہلیانِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ موقع کا دورہ کیا جائے اور غفلت برتنے والے میونسپل کمیٹی کے ملازمین سے باز پرس کی جائے اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے ۔ |
---|
Related Posts
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید کاقانون شکن عناصرکے خلاف کریک ڈاون شروع
چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک مجید کا ایک اور احسن اقدام بڑی[...]
بچوں میں ٹائیفائڈ کے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا
چکوال (راجہ افتخارسے)ڈپٹی کمشنر چکوال کپٹن بلال بن ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ک[...]
تیتر کا غیر قانونی شکار کر نے والے 3 شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار،80000 روپے جرمانہ
چکوال(راجہ عبدالغفار سے)ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی ہدایت پر چکوال کے علاقوں میں غیر قانونی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.