چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک مجید کا ایک اور احسن اقدام بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور جو کہ رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھا کر قانون شکنی کے مرتکب ہوتے تھے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ۔ چکوال شہر میں کافی عرصہ سے بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رات ہوتے ہی اوور لوڈنگ اور قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے تھے جس کی وجہ سے شہری جو کہ رات کو سفر کرتے ہیں انہیں ٹریفک کے حوالہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور چکوال کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ٹریفک پولیس کی رات میں ڈیوٹی لگائی جائیں جس پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید نے ان قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لانے کا دبنگ فیصلہ کیا اور گزشتہ رات ٹریفک سارجنٹ رستم بیگ نے بہت سارے ٹرک اور ہیوی ٹریلر جو قانون شکنی کے مرتکب تھے کو بھاری جرمانے کیے اہلیان چکوال نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید کے اس اقدام کو سراہا اور انکی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ |
---|
Related Posts
ٹی ایم اے کی غفلت،محلہ ہجویری کی عوام گھروں میں محصور
چکوال(راجہ عبدالغفار سے) ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی،نالے مک[...]
بچوں میں ٹائیفائڈ کے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا
چکوال (راجہ افتخارسے)ڈپٹی کمشنر چکوال کپٹن بلال بن ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ک[...]
تیتر کا غیر قانونی شکار کر نے والے 3 شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار،80000 روپے جرمانہ
چکوال(راجہ عبدالغفار سے)ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی ہدایت پر چکوال کے علاقوں میں غیر قانونی[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.