ٖ چوآسیدن شاہ مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس، بنیادی مسائل پر روشنی ڈالی گئی وائس آف چکوال (VOC)
ہیڈ لائن

2:26 PM استاد کا احترام

چوآسیدن شاہ مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس زیر صدارت ملک تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے حلقہ پی پی 22 منعقد ہوا ۔ راجہ راشد اقبال رہنماء مسلم لیگ ن سمیت تحصیل چوآ سے لیگی رہنمائوں کی شرکت اجلاس میں اہم بنیادی مسائل پر روشنی ڈالی گئی

چوآسیدن شاہ (ملک عظمت حیات سے)چوآسیدن شاہ رہنماء مسلم لیگ ن ،ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں علاقائی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی نا اہلی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ تحصیل چوآسیدن شاہ کی ایجوکیشن کی سرکاری کلاس فور کی سیٹوں پر تلہ گنگ کے لوگوں کو چوآ میں لاکر بھرتی کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل چوآسیدن شاہ میں پی ٹی آئی والے کم از کم لوکل بندے تو بھرتی کرا لیتے۔ اور اس عوام کا اصل حق انکو دلوا دیتے ۔انہوں نے کہا کہ چوآسیدن شاہ کو 2002 میں دیکھیں اور آج دیکھیں کتنی ترقی ہوئی.  ہمارا اگلا وژن یہ تھا کہ چکوال تا چوآ روڈ کو ڈبل روڈ کرنا تھا ۔ چوآکی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کی آواز اٹھائیں تبدیلی کا شو فلاپ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز کریں گے اور حلقہ پی پی 22 کی عوام کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے ۔ راجہ راشد اقبال سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے نے 22 کروڑ کے ٹوٹل کام کرائے جن کا ٹین ذیادہ تشہیر کرکے بجایا گیا مگر ان کے لئے معلومات یہ ہے کہ ملک تنویر اسلم سیتھی نے اپنے دور میں صرف 22 کروڑ روپے کا ایک آڑہ کا پراجیکٹ تکمیل تک پہنچایا جبکہ اس کے علاوہ ڈگری کالج، برساتی نالہ ،کارپٹ روڈز سمیت دیگر بے شمار پراجیکٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت نہایت خستہ ہے ۔جگہ جگہ کیچڑ اور گڑھے بن چکے ہیں ۔کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں ۔حکومتی نمائندوں کا یہاں سے گزرنے کے باوجود ان مسائل کو زیر غور نہ لانا قابل تشویش ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ان مسائل سے نکالا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال میں ایک دن لاک ڈائون کس مقصد کے لئے لگایا ہے کیا چکوال کے لوگوں کے ساتھ ذیادہ جراثیم لگے ہوئے ہیں اور پورے پنجاب کو ان سے خطرہ ہے جس کے باعث ہفتہ میں ایک دن ہمیں کاروبار بند کرکے گھروں میں رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بازار جمعے یا ہفتے کو کیوں بند کیا جاتا ہے اگر کورونا ہے تو پورے پنجاب کو لاک ڈائون کریں۔صرف چکوال کو نہیں ۔ انہوں نے کہا ہم ملک تنویر اسلم سیتھی ایم پی اے کی قیادت میں یہ مسائل چوآ کی عوام کے سنگ ان مسائل کو حکومت کے سامنے رکھیں گے ۔ اجلاس میں راجہ راشد اقبال، ملک اللہ دتہ اے ڈی، ملک نذیر احمد نیازی، الحاج ملک محمد یونس، راجہ عدنان، ابراہیم خان، راجہ رفیع کیانی،ملک زاہد امیر، ملک رفاقت مالی،ملک اشفاق،ملک افضل، ملک حسنین، ملک مظہر،ملک ظہیر وٹلی، چوہدری جہانداد گجر، سید تجمل حسین شاہ تترال، ملک مزمل اصغر، چوہدری عمران، سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی گئی اور ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
وائس آف چکوال (VOC) © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top